سکریٹری کے فرائض

  • ➜ تنظیمی و انتظامی ذمے داریاں سکریٹری کے فرائض میں ہوں گی۔
  • ➜ ماہانہ اجلاس پابندی سے بلانا ، اجلاس کا ایجنڈا تیار کرنا ، لائحہ عمل کے مطابق اجلاس منعقد کرنا اور اجلاس کی کارروائی ریکارڈ کرنا سکریٹری کی ذمے داری ہوگی ۔
  • ➜ شاخ (علاقہ ) کے تمام ابنائے جامعہ کی فہرست تیار کریں گے، اور جو ابناء شاخ سے منسلک نہیں ہیں انھیں توجہ دلا کر شاخ سے جوڑنے اور رکن بنانے کی کوشش کریں گے۔
  • ➜ اراکین سے رابطے میں رہتے ہوئے جمعیت کے کاز کے لیے ان کی خدمات حاصل کریں گے۔
  • ➜ وقتا فوقتا مرکزی جمعیت سے ہدایات حاصل کرتے ہوے ان کی روشنی میں مقامی شاخ کے ذمے داران کے مشورے سے جمعیت کے پروگرام منعقد کریں گے۔
  • ➜ مرکزی جمعیت کی جانب سے طے کردہ لائحہ عمل کو رو بہ عمل لانے کی کوشش دیگر ذمے داران شاخ کے مشورے سے کریں گے۔
Scroll to Top