۞
صدر کے فرائض
- ❖ صدر، مقامی جمعیت کے ذمے دار ہوں گے، اور نمائندہ شخصیت کے حامل ہوں گے۔
- ❖ مقامی جمعیت کے تمام اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
- ❖ جمعیت کے جلسے پابندی سے منعقد کرائیں گے، اور تاخیر کی صورت میں سکریٹری کو متوجہ کریں گے۔
- ❖ جمعیت میں نظم وضبط برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، اور اختلاف کی صورت میں ثالثی کا فریضہ انجام دیں گے۔
- ❖ جمعیت کی سر پرستی اور سکریٹری و خازن کی کار کردگی کی نگرانی کریں گے، اور حسب ضرورت ہدایت دیں گے۔
- ❖ جمعیت کی نشاطات کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لیے لائحہ عمل کو منظوری دیں گے۔
- ❖ کسی بھی فیصلے کو منظوری دیتے ہوے کثرت رائے کا احترام کریں گے۔